۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حرم

حوزہ / حرم کریمۂ اہل بیت علیہم السلام کے متولی نے کہا: اما رضا علیہ السلام نے فرمایا "اگر ہم اہل بیت علیہم السلام کا خوبصورت کلام لوگوں تک پہنچے تو وہ یقینا اس کی اتباع کریں گے پس ضرورت اس امر کی ہے کہ کلام اہل بیت علیہم السلام کی درست شناخت کے بعد اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں اور اگر ایسا ہو تو لوگ بھی اس کلام کے گرقیدہ ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ولایت چینل کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: بے جا تعصب صرف ہمارے زمانے سے مختص نہیں ہے بلکہ آج جو ہم وہابیت کے افکار دیکھ رہے ہیں وہ طولِ تاریخ میں بھی موجود تھیں۔ ان افکار سے مقابلہ کے لئے بنیادی اور اساسی کاموں کی ضرورت ہے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: قرآنی آیات کے مطابق ایک شخص کو زندہ کرنا اور اس کی ہدایت کرنا تمام لوگوں کی ہدایت کرنے اور انہیں زندہ رکھنے کی طرح ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا: آٹھویں امام معصوم علیہ السلام کا فرمان ہے "اگر ہم اہل بیت علیہم السلام کا خوبصورت کلام لوگوں تک پہنچے تو وہ یقینا اس کی اتباع کریں گے پس ضرورت اس امر کی ہے کہ کلام اہل بیت علیہم السلام کی درست شناخت کے بعد اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں اور اگر ایسا ہو تو لوگ بھی اس کلام کے گرقیدہ ہو جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .